فیصل آباد کے واقعات خطرناک علامت ہیں، حکومت مذاکرات کرے: اپوزیشن لیڈر

فیصل آباد کے واقعات خطرناک علامت ہیں، حکومت مذاکرات کرے: اپوزیشن لیڈر
فیصل آباد کے واقعات خطرناک علامت ہیں، حکومت مذاکرات کرے: اپوزیشن لیڈر
کیپشن: khurshid shah

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آج فیصل آباد میں ہونے والے واقعات خطرناک علامت ہیں۔ تفصیلات کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنانے والوں کی وجہ سے ریاست کمزور ہو گئی، دعوے سے کہتا ہوں کہ اس راستے سے عمران خان اقتدار میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو سیاسی طور پر قابو کرنا حکمرانوں کا کام ہے، حکومت کو مذاکرات کیلئے راستہ کھولنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سے مذاکرات شروع کرنے کا کہا تھا اور یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ مذاکرات شروع کئے جائیں گے، حالات کو قابو نہ کیا گیا تو نقصان ہو گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -