تحریک انصاف کے کارکن کے قتل کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے کارکن کے قتل کا مقدمہ تھانہ سمن آباد میں درج کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقدمے میں وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی، پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ، ان کے داماد احمد شہریار اور ڈی سی او نورالامین سمیت 300 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی، لڑائی اور جھگڑے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔