مدرسے سے چھٹی کرنے پر باپ نے بیٹا مار ڈالا
ڈجکوٹ (ویب ڈیسک) باپ نے وحشیانہ تشدد کرکے 8 سالہ بیٹے کو قتل کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 267 - ر ب جالندھر کا رہائشی عبدالوحید مبینہ طور پر نشہ کا عادی ہے گزشتہ روز مدرسے سے چھٹی کرنے پر مشتعل ہو کر بیٹے کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک ڈنڈا سر پر لگنے سے ذکاءاللہ موقع پر دم توڑ گیا۔ڈجکوٹ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم نے چند سال قبل اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی اس کے دو بیٹے تھے۔
دوران پرواز جہاز کا ایندھن ختم لیکن پائلٹوں کی دانش مندی نے درجنوں جانیں بچا لیں