مسلم لیگی کارکنوں کا پی ٹی آئی کارکنان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کا اعلان

مسلم لیگی کارکنوں کا پی ٹی آئی کارکنان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کا ...
مسلم لیگی کارکنوں کا پی ٹی آئی کارکنان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے کا اعلان
کیپشن: Rose Petals copy

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شہر قائد میں ن لیگ ہاﺅس پر تحریک انصاف کے کارکنان کا پھولوں کی پتیوں سے استقبال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت کے بعد ملک بھر کے شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور کراچی میں بھی شارع فیصل نرسری پر مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے ن لیگ ہاﺅس کی جانب پیش قدمی کا اعلان کیا جس کے بعد کارساز کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تاہم ن لیگ کے کارکنان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ن لیگ ہاﺅس پہنچنے والے تحریک انصاف کے کارکنان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس اعلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پھولوں کی پتیاں بھی منگوا لی گئی ہیں اور اب تحریک انصاف کے مظاہرین کے پہنچنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -