دھرنوں کی میڈیا کوریج بند کر دی جائے حالات نارمل ہو جائیں گے: فضل الرحمن

دھرنوں کی میڈیا کوریج بند کر دی جائے حالات نارمل ہو جائیں گے: فضل الرحمن
دھرنوں کی میڈیا کوریج بند کر دی جائے حالات نارمل ہو جائیں گے: فضل الرحمن

  

 اسلام آباد (ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دھرنوں کی میڈیا کوریج بند کر دی جائے تو حالات جلد نارمل ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلں کی گرفتاری سے متعلق حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔ پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پر ڈرون حملے ملکی سرحدوں کو روندنے کے مترادف ہیں حملے رکوانے کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ایک طرف وطن کو ناکام ریاست بنانے کیلئے سازشیں ہو رہی ہیں دوسری طرف سرحدوں کی خلاف ورزی سے مشکلات کو بڑھایا جا رہا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -