شعیب ملک اور کامران اکمل کو ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ بنانے کا منصوبہ بے نقاب

شعیب ملک اور کامران اکمل کو ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ بنانے کا منصوبہ بے نقاب
شعیب ملک اور کامران اکمل کو ورلڈکپ سکواڈ کا حصہ بنانے کا منصوبہ بے نقاب

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ کا عالمی کپ کی آمد آمد ہے اور اس نازک موقع پر قومی ٹیم کی صورتحال ڈانوا ڈول نظر آتی ہے۔ اخبار ”ڈان“ کے مطابق پی سی بی کے ایک ذمہ دار اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر یہ انکشاف کیا ہے کہ فواد عالم کوون ڈے ٹیم سے نکالنا دراصل شعیب ملک اور کامران اکمل کو ٹیم میں واپس لانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اہلکار نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور خصوصاً دو مخصوص شخصیات، شعیب اور کامران اکمل کو ٹیم میں لانے کیلئے بہت بے تاب ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اگرچہ دونوں کھلاڑیوں نے تقریباً ایک سال سے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔

شاہد آفریدی نے سیاست میں آنے کا عندیہ دیدیا ،جاننے کے لئے کلک کریں

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فواد عالم کی بہترین کارکردگی کے باوجود انہیں ون ڈے ٹیم سے نکالنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ اس سے پہلے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان خود ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی تعریف کر چکے ہیں۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ 30 رکنی سکواڈ میں شمولیت کے بعد شعیب اور کامران اکمل کو ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھی روانہ کیا جائے گا۔ ورلڈکپ کا آغاز 14 فروری سے ہو رہا ہے جبکہ 15 فروری کو پاکستان روائتی حریف بھارت کا سامنا کرے گا۔

مزید : کھیل


loading...