رنبیر کپور کترینہ کیف کی والدہ کو منانے لندن جائیں گے

رنبیر کپور کترینہ کیف کی والدہ کو منانے لندن جائیں گے
 رنبیر کپور کترینہ کیف کی والدہ کو منانے لندن جائیں گے

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ سٹار رنبیر کپور نے آئندہ برس گھوڑ ی چڑھنے کیلئے اپنی ساس (کترینہ کیف کی والدہ) کو منانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ لندن میں انہیں اس رشتے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔ انڈین میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کترینہ کیف نے 2015ءکو لندن میں خوش آمدید کہنے کی منصوبہ بندی کی ہے جہاں بالی وڈ باربی ڈول کی والدہ مقیم ہیں۔ رنبیر نئے سال کی تقریبات منانے کے ساتھ کترینہ کی والدہ سے بھی ملنے کے لئے جائیں گے ان خصوصی چھٹیوں کا بنیادی مقصد رنبیر کپور کی جانب سے کترینہ کیف کو اپنی دلہن بنانے کیلئے اپنی ہونے والی ساس کے ساتھ شادی کی پیشکش رکھنا ہے۔ اگرچہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف نے کبھی بھی اپنے تعلق کا اعتراف نہیں کیا ہے تاہم حالیہ عرصے میں آنے والی رپورٹس میں اندازہ لگایاجا رہا ہے کہ 2015ءمیں یہ دونوں زندگی بھر کے رشتے سے بندھ سکتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی رنبیر اور کترینہ نے سپین میں نجی تعطیلات منانے کیلئے رخ کیا تھا جس کی تصاویر سامنے آنے کے بعد دونوں نے خاموشی اختیار کر لی تھی۔

ایشوریا رائے ’سلمان‘ کے نام سے دور بھاگنے لگی

مزید :

تفریح -