بلاول بھٹو پیپلز پارٹی سے فرینڈلی اپوزیشن کا لیبل اتارنا چاہتے ہیں

بلاول بھٹو پیپلز پارٹی سے فرینڈلی اپوزیشن کا لیبل اتارنا چاہتے ہیں
بلاول بھٹو پیپلز پارٹی سے فرینڈلی اپوزیشن کا لیبل اتارنا چاہتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے براہ راست رابطہ شروع کر دئیے ہیں۔ آنے والے دنوں میں اکیلے ملاقاتوں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اپنے والد کے طرز سیاست سے متفق نہیں اور وہ پنجاب میںقیادت کی تبدیلی کے علاوہ پیپلز پارٹی کے اوپر سے فرینڈلی اپوزیشن کا لیبل بھی اتارنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی کارکردگی سے بھی ناخوش ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے اسی تناظر میں پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے براہ راست رابطے شروع کئے ہیںاور آنے والے دنوں میں اکیلے ون ٹو ون ملاقاتوںکا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

فیصل آباد احتجاج کی تفصیلات جاننے کے لیے وزٹ کریں

مزید :

لاہور -