2015ءمیں دنیا بھر میں دو سورج دو چاند گرہن ہونگے، پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی کی پیش گوئی

2015ءمیں دنیا بھر میں دو سورج دو چاند گرہن ہونگے، پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی کی ...
2015ءمیں دنیا بھر میں دو سورج دو چاند گرہن ہونگے، پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی کی پیش گوئی

  


چنیوٹ (ویب ڈیسک) 2015ءمیں دنیا بھر میں دو بہت سی تبدیلیاں رونماہو سکتی ہیں۔ معروف ماہر رمل، علم الاعداد پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ سال 2015ءمیں دنیا بھر میں کل چار سورج اور چاند گرہن ہوں گے۔ ان میں پہلاسورج گرہن 20 مارچ کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 12 بجکر 53 منٹ پر لگے گا اور مکمل سورج گرہن 2 بجکر 37 منٹ پر ہو گا اور اس کا اختتام سہ پہر 3 بجکر 17 منٹ پر ہو گا۔ یہ گرہن روس، گرین لینڈ، امریکہ، کینیڈا سمیت ان علاقوں کی سمندری حدود پر لگے گا۔ تاہم پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ایشیائی ممالک میں اس کا سایہ ہو گا۔ یہ گرہن برج حوت کے 29 درجہ پر لگے گا جبکہ پہلا چاند گرہن 4 اپریل کو برج میزان کے 14 درجہ پر لگے گا اس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 55 منٹ پر ہو گا۔ مکمل چاند گرہن شام 5 بجکر 4 منٹ پر ہو گا اور یہ شام 6 بجکر 11 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔یہ چاند گرہن امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، برازیل سمیت دیگر متعدد ملکوں میں دیکھا جائے گا۔ پاکستان میں اس وقت دن ہو گا اس لیے یہ نہیں دیکھا جا سکے گا۔ سال کا تیسرا سورج گرہن 13 ستمبر کو لگے گا۔ یہ گرہن برج سنبلہ کے 21درجہ پر لگے گا جس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 25 منٹ پر ہو گامکمل سورج گرہن 11 بجکر 43 منٹ پر جبکہ اختتام 12 بجکر 49 منٹ پر ہو گا۔یہ سورج گرہن تمام ایشیائی ممالک میں دیکھا جا سکے گا اور اس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ جبکہ سال کا آخری اور چوتھا چاند گرہن 28 ستمبر کو برج حمل کے 4 درجہ پر لگے گا۔اس چاند گرہن کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 10 منٹ پر ہو گا۔ مکمل گرہن 7 بجکر 52 منٹ اور اس کا اختتام 8 بجکر 40 منٹ پر ہو گا۔ یہ گرہن امریکہ، یورپ، کینیڈا، ارجنٹائن، برازیل میں دیکھا جائے گا۔ پاکستان اور ایشیائی ممالک میں دن کی روشنی ہونے کی وجہ سے یہ سال کا آخری چاند گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔

پریانکا چوپڑا پرکشش ترین ایشین خاتون قرار

مزید : چنیوٹ


loading...