امریکی شہر میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ

امریکی شہر میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ
امریکی شہر میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی شہر گیتھر برگ میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر گیا جس کے باعث طیارہ تباہ ہو گیا اور اس کے باعث متعدد گھروں کو آگ لگ گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ وہاں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔