عمران خان زخمی کارکنان کی عیادت کے لیے الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے
فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے کارکنان کی عیادت کے لیے الائیڈ ہسپتال پہنچ گئے۔عمران خان کے ساتھ اسد عمر شاہ محمود قریشی اور دیگر قائدین بھی موجود ہیں ۔عمران خان نے زخمی کارکنان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ان کے ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔