منگنی کی تقریب کے بعد دلہن نے چھت سے کود کر جان دے دی

منگنی کی تقریب کے بعد دلہن نے چھت سے کود کر جان دے دی
منگنی کی تقریب کے بعد دلہن نے چھت سے کود کر جان دے دی

  

نیو دہلی (نیوز ڈیسک) زبردستی شادی کے عذاب سے ہمیشہ کیلئے نجات پانے کی خاطر ایک نوجوان بھارتی دلہن نے شادی کی تقریب کے دوران ہی بلند عمارت سے کود کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ دارالحکومت کے علاقہ راجوری گارڈن کے ایک شادی ہال میں تقریب جاری تھی اورلڑکی کے والدین مہمانوں کا استقبال کر رہے تھے کہ اسی دوران دلہن سب سے نظر بچا کر بالکونی پر آئی اور چھلانگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی شادی اس کی مرضی کے بغیر کی جا رہی تھی۔ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ تھی اور کچھ عرصہ قبل ایک اچھی ملازمت سے محروم ہو گئی تھی اور اس کی وجہ سے بھی ذہنی دباﺅ کا شکار تھی اور اس کا اصرار تھا کہ وہ کوئی مناسب ملازمت تلاش کرنے کے بعد شادی کرے گی تاہم والدین اور خاندان والوں نے اسے زبردستی شادی پر مجبور کر دیا تھا۔ لڑکی کی شناخت 29 سالہ شیوانی کے نام سے جاری کی گئی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -