محکمہ لیبر نے متحدہ عرب امارات میں کاروبار وں کو بڑی خوشخبری سنا دی

محکمہ لیبر نے متحدہ عرب امارات میں کاروبار وں کو بڑی خوشخبری سنا دی
محکمہ لیبر نے متحدہ عرب امارات میں کاروبار وں کو بڑی خوشخبری سنا دی

  


دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات حکام نے لیبر کارڈ پر کئے گئے جرمانوں کو چھ ماہ کیلئے کم کرکے صرف 1000 درہم (تقریباً 27,500 پاکستانی روپے) کر دیا ہے۔ وزارت لیبر کے انڈر سیکرٹری حمید بن دیماس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 4 جنوری سے لے کر 30 جون 2015ءتک بے قاعدگیوں کے مرتکب تمام مالکان کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ لیبر کارڈ جرمانوں کی مد میں فی کارڈ صرف 1000درہم ادا کریں گے چاہے جرمانے کی رقم اس سے جتنی بھی زیادہ ہو۔

متحدہ عرب امارات میں غیرملکیوں کے لیے انتہائی پرکشش رہائشی منصوبہ،جاننے کے لئے کلک کریں

چھ ماہ کے بعد 1000 درہم کے علاوہ مزید 500 درہم فی ماہ تاخیر کی مد میں ادا کرنا ہونگے۔ ایک اندازے کے مطابق وزارت کی طرف سے لیبر کارڈ کی تجدید نہ کروانے پر 95000جرمانے جبکہ نئے لیبر کارڈ کی درخواست نہ دینے پر 5000 جرمانے کئے گئے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ رعایت کا مقصد مالکان کو اس بات پر مائل کرنا ہے کہ وہ جلد از جلد جرمانوںکی ادائیگی کریں اور ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا بھی اس فیصلہ کا اہم مقصد ہے۔

مزید : بزنس


loading...