کیا آپ کو معلوم ہے کہ" نیک ٹائی "کس کی ایجادہے

کیا آپ کو معلوم ہے کہ" نیک ٹائی "کس کی ایجادہے
کیا آپ کو معلوم ہے کہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

زغرب (نیوز ڈیسک) ہر ملک اور تہذیب دیگر عوامل کے علاوہ لباس میں بھی الگ الگ پہچان رکھتی ہے لیکن انگریزی لباس میں شامل ٹائی لباس کی تاریخ میں ایک منفرد شناخت رکھتی ہے۔ ٹائی کا ظہور اور ارتقاءکیسے ہوا، اس کا علم اس بات سے ہو سکتا ہے کہ وسطی یورپ کے ملک کروشیا میں ہر سال اکتوبر میں ”یوم ٹائی“ منایا جاتا ہے۔

اس ملک کا د عویٰ ہے کہ جدید ٹائی کا آغاز انہوں نے آج سے سینکڑوں سال پہلے کیا، اگرچہ اس کی مقبولیت میں فرانسیسی اور انگریز قوم کا بھی بڑا ہاتھ رہا۔ کچھ تاریخ دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹائی کی ابتدائی ترین شکل تقریباً 1000 سال پہلے چین میں نظر آئی جہاں چینی سلطنت کے پہلے شہنشاہ کن شی ہوانگ نے خواہش ظاہر کی کہ اس کی موت کے بعد اس کی فوج کو بھی اس کے محافظوں کے طور پر اس کے ساتھ دبایا جائے۔ کچھ وزراءکی کوشش سے بالآخر شہنشاہ کو راضی کیا گیا کہ اس کے ساتھ لکڑی یا پتھر سے تیار کردہ مصنوعی فوجی دبائے جائیں گے اور یہ وہ بت تھے کہ جنہیں پہلی دفعہ ٹائی نما لباس سے مزین کیا گیا۔ تاہم کروشیا کا دعویٰ ہے کہ وہ پہلی قوم ہیں کہ جنہوں نے جدید ٹائی کا استعمال شروع کیا۔ جب فرانسیسی لوگوں نے کروشیائی فوجیوں کو ٹائی پہنے دیکھا تو اسے بہت پسند کیا اور بعد ازاں جب ٹائی کا رواج برطانیہ پہنچا تو یہاں سے ساری دنیا میں پھیل گیا۔ اگرچہ آج ٹائی کو انگریزی تہذیب کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن حقیقت میں اس کی جڑیں چینی اور یورپی تہذیب میں ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -