پہلے ون ڈے میں شاہد آفریدی کی بہترین بیٹنگ

پہلے ون ڈے میں شاہد آفریدی کی بہترین بیٹنگ
پہلے ون ڈے میں شاہد آفریدی کی بہترین بیٹنگ

  

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی بلے باز شاہد خان آفریدی نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔جب وہ کھیلنے کے لئے آئے تو چھ وکٹیں گر چکی تھیں اور پاکستان کا سکور محض 124 تھا اور لگ رہا تھاکہ پاکستان یہ میچ ہار جائے گا لیکن آفریدی نے وکٹ کے چاروں جانب بہترین سٹروکس لگاتے ہوئے 47گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور پاکستان کو فتح کے انتہائی قریب لے آئے لیکن تیز رن لینے کی کوشش میں وہ ٹیلر کی تھرو پر رن آؤٹ ہوگئے۔

شاہد آفریدی کے بنگلادیش کے خلاف 7 شاندار چھکے. دوبارہ دیکھیں

انہوں نے 51گیندوں پر 61 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں ایک شاندار چھکا بھی شامل ہے جبکہ انہوں سات چوکے بھی لگائے اور یوں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے ایک وکٹ بھی لی۔انہیں میچ میں خوبصورت اننگز کھیلنے پر متعدد ایوارڈوں سے بھی نوازا گیا۔

مزید :

کھیل -