بھارتی حکومت نے KFCکے خلاف اعلان جنگ کر دیا
نیو دہلی (نیوز ڈیسک) دہلی ہائیکورٹ میں پیش کی گئی ایک حالیہ رپورٹ سے انکشاف ہوا کہ مشہور امریکی فوڈ کمپنی کے ایف سی اپنے گاہکوں کو مضرصحت چاول کھلا رہی ہے۔
فرائیڈ چکن نہیں اینٹیں کھانے والا نوجوان،جاننے کے لئے کلک کریں
اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ کے مطابق فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے دہلی شہر کے متعدد ریستورانوں سے کھانے کے نمونے لے کر ان کا تجزیہ کیا تو معلوم ہوا کہ کے ایف سی کی مقبول ڈش Rizo Rice میں مصنوعی رنگوں کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ چاول انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔ دوسری جانب کے ایف سی نے رپورٹ کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف قدرتی رنگ (بیٹا کیروٹین) استعمال کرتے ہیں جو کہ قابل اعتماد بین الاقوامی سپلائرز سے منگوایا جاتا ہے۔ حکام نے کے ایف سی کے علاو ہ ساگر رتنا اور بیکانیر والا فوڈ کمپنیوں کے کھانوں کو بھی مضر صحت قرار دیا۔ ناقص خوراک کا معاملہ دہلی ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔