ہوائی جہاز میں سفر کیلئے بدترین نشستیں کونسی ہوتی ہیں ؟ایسی معلومات جو آ پ کو بڑی زحمت سے بچا سکتی ہے

ہوائی جہاز میں سفر کیلئے بدترین نشستیں کونسی ہوتی ہیں ؟ایسی معلومات جو آ پ ...
 ہوائی جہاز میں سفر کیلئے بدترین نشستیں کونسی ہوتی ہیں ؟ایسی معلومات جو آ پ کو بڑی زحمت سے بچا سکتی ہے

  

لندن(نیوزڈیسک)ہوائی سفر میں اگر آپ کو اچھی سیٹ نہ ملے تو تمام راستہ ہی تکلیف میں گزرتا ہے۔ذیل میں ہم آ پ کو بتائیں گے کہ کون کون سے نشستیں حاصل کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے تاکہ سفر آرام دہ اور پرسکون ہوسکے۔

باتھ روم کے نزدیک کی سیٹ

کوشش کریں کہ ایسی سیٹ سے ہمیشہ اجتناب کیا جائے جو باتھ روم کے پاس ہو کیونکہ ایسی صورت میں تمام راستے باتھ روم استعمال کرنے والوں کارش لگا رہے گااور ہر کوئی گزرتے ہوئے آپ کو تنگ کرے گا۔کبھی کسی کا ہاتھ آپ کو لگے گا اور کبھی ٹانگ لہذا اس سیٹ سے جتنا بچا جاسکے اتنا ہی اچھا ہے۔

جہاز کی سب سے پچھلی سیٹ

ہر جہاز کے سب سے پیچھے والی سیٹ دیکھنے میں بہت زیادہ اچھی اور کشادہ لگتی ہے۔یہاں تین کی بجائے دو سیٹوں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کی سب سے بڑی قباحت یہ ہے کہ اس کے پیچھے بہت کم جگہ میسر ہوتی ہے جس کی وجہ سے سیٹ کو پیچھے کرتے ہوئے کافی دقت ہوتی ہے اور اگر آگے والا اپنی سیٹ پیچھے کرلے تو آپ کے پاس بہت ہی کم جگہ بچتی ہے اور ایک اچھا خاصا سفر برباد ہوجاتا ہے۔باتھ روم کے نزدیک ہونے کی وجہ سے ہر مسافر یہاں آئے گا اور دوران سفر آپ کو ایک قطار دیکھنے کو ملے گی،کسی کے گزرتے ہوئے آپ کو کہنی لگے گی تو کسی کا ہاتھ۔

ٹوٹی ہوئی نشست

کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ نشست ٹوٹی ہوتی ہے۔بظاہر دیکھنے میں اس میں کوئی خرابی نہیں ہوتی لیکن جب اس پر بیٹھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ تو پیچھے کی جانب صحیح طرح نہیں جھک رہی یا اس کی آڈیو یک خراب ہے۔ایسی صورت میں تمام سفر ہی بدمزہ ہوجاتا ہے اور ہم ٹینشن میں تمام سفر کرتے ہیں۔

کھڑکی والی سیٹ

کچھ جہازوں کی کھڑکی والی نشستیں دوکھڑکیوں کے درمیان میں ہوتی ہیں اور ایسی صورت میں آپ کو باہر کا نظارہ لینے کے لئے پیچھے یا آگے کو جھکنا پڑتا ہے ۔اس کا ایک اور نقصان یہ ہے کہ اگر آپ روشنی کم کرنے کے لئے کھڑکی بند کریں تو ہوسکتا ہے کہ پیچھے والا یہ کھڑکی کھلی رکھناچاہے جس کی وجہ سے روشنی آپ کو تنگ کرتے رہے گی۔

ایگزٹ کے آگے کی نشستیں

ایگزٹ کے آگے کی نشستوں کو اس طرح ڈیزائن کیا جاتا ہے کہ وہ پیچھے کی طرف نہ جھک سکیں اور اگر جھکیں تو بہت کم تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں باہر نکلنے کے لئے راستہ میسر رہے۔سیفٹی کے لئے یہ نشستیں بہت اچھی سمجھی جاتی ہیں لیکن نہ جھکنے کی وجہ سے آرام میں خلل پیدا ہوتا ہے۔

درمیانی نشست

جہاز کی درمیانی نشست مستقل طور پر مشکلات کا باعث بنتی ہے۔اگر کھڑکی کی طرف بیٹھے مسافر نے باتھ روم جانا ہے تو وہ آپ کو کہے گا کہ تھوڑا سا راستہ دیں اور اگر سفر طویل ہوا تو سمجھ لیں کہ آپ کی کم بختی آگئی۔ہر بار وہ مسافر آپ کو جگہ دینے کی درخواست کرے گا اور مجبوراًآپ کواسے راستہ دینا ہی ہوگا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -