2 اہم ترین فیچرز جو سام سنگ کے اگلے فون گلیکسی S8 میں نہیں ہوں گے، انتہائی حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں
سیئول (مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل اپنے آئی فونز سے غیرضروری بٹن اور ساکٹ ختم کر چکی ہے اور اس پر صارفین کی طرف سے کوئی شدید ردعمل بھی سامنے نہیں آیا، جس کے بعد اس کی سب سے بڑی حریف کمپنی سام سنگ بھی اپنے نئے ماڈل گلیکسی ایس 8اور ایس 8پلس کو غیرضروری بٹنوں اور ساکٹوں سے صاف کرنے اور زیادہ سے زیادہ وائرلیس بنانے جا رہی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 8 اور ایس 8پلس میں ’ہوم‘ کا بٹن اور ہیڈفون کی 3.5ایم ایم کی ساکٹ ختم کر دی جائے گی۔ ہوم کے بٹن کی جگہ ڈسپلے کے اندر ’فنگر ری گکنیشن سسٹم‘ (Finger Recognition System)نصب کیا جائے گا۔
غیر معیاری چارجر آپ کے موبائل کو ضائع کرسکتے ہیں، اصلی کی پہچان کیسے ممکن ہے؟ جانئے
رپورٹ کے مطابق ہیڈفون کی الگ ساکٹ ختم کرکے اسے چارجر کی ساکٹ میں ضم کیا جا رہا ہے جس کے بعد صارفین ایک ہی وقت میں ایس 8کے ساتھ چارجر اور ہیڈفون منسلک نہیں کر سکیں گے۔ ہیڈ فون ساکٹ ختم ہونے سے جو جگہ خالی ہو گی وہاں ’سامنے کی طرف‘ بلند آواز دینے والے مزید بڑے سٹیریو سپیکرز نصب کیے جائیں گے۔اس کے علاوہ کمپنی ایس 8میں سکرین کا سائز بھی بڑا کرنے جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایس 8میں 5.5انچ کی جگہ 6.2انچ کی سکرین لگائی جائے گی۔مزید براں اس ماڈل میں ڈبل بیک کیمرا یا پھرالگ الگ دو کیمرے لگائے جائیں گے۔ ایس 8اور ایس 8پلس آئندہ سال فروری کے آخر میں مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق گلیکسی نوٹ 7میں کمپنی کو بدترین ذلت اٹھانی پڑی کیونکہ نوٹ 7کے مارکیٹ میں آتے ہی پے درپے اس کی بیٹری پھٹنے کے واقعات رونما ہونے لگے جس پر کمپنی کو مارکیٹ سے نوٹ 7واپس لینا پڑا۔ کچھ ہی عرصے میں کمپنی کو نوٹ 7کی بیٹری پھٹنے کی 92شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد اس نے تمام ماڈلز مارکیٹ سے واپس اٹھا لیے تھے۔ اس کے بعد کمپنی اب ایس 8 متعارف کروانے جا رہی ہے لہٰذا اس کی کوشش ہے کہ وہ صارفین کو بہترین چیز پیش کرے تاکہ نوٹ 7سے ہونے والے نقصان کا بھی ازالہ ممکن ہو سکے۔