چور گاڑی چرا کر بھاگ نکلا، لیکن پھر تھوڑی ہی دیر بعد گاڑی کے دروازے خود بخود لاک ہوگئے اور۔۔۔ چوری زندگی کی سب سے بڑی غلطی بن گئی

چور گاڑی چرا کر بھاگ نکلا، لیکن پھر تھوڑی ہی دیر بعد گاڑی کے دروازے خود بخود ...
چور گاڑی چرا کر بھاگ نکلا، لیکن پھر تھوڑی ہی دیر بعد گاڑی کے دروازے خود بخود لاک ہوگئے اور۔۔۔ چوری زندگی کی سب سے بڑی غلطی بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک چور کھلی گاڑی دیکھ کر اسے چرا کر بھاگ نکلا لیکن کچھ ہی دیر بعد گاڑی خودبخود ہی لاک ہو گئی اور یہ چوری اس کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی بن گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر سیٹل میں چور نے پارکنگ گیراج میں کھڑی بی ایم ڈبلیو دیکھی جسے لاک نہیں کیا گیا تھا اور مالک اس کی چابی بھی گاڑی کے اندر ہی چھوڑ گیا تھا۔ چور نے موقع غنیمت جانا اور گاڑی لے اڑا۔ جب مالک کو معلوم ہوا تو اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے بی ایم ڈبلیو بنانے والی کمپنی کو مطلع کیا اور گاڑی لاک کرنے کی درخواست کی۔ چور ایک جگہ گاڑی روک کر اسی میں سو رہا تھا کہ کمپنی نے ’ریموٹ لاکنگ‘ کے ذریعے گاڑی لاک کر دی جس سے چور اندر پھنس گیا۔

وہ گاڑی جو خاص طور پر ہم جنس پرستوں کیلئے بنائی گئی لیکن پاکستان میں بھی مقبول ہے
کمپنی نے پولیس کو گاڑی کی لوکیشن بھی بتا دی جو اس وقت 8thایونیو پر موجود تھی۔ جب پولیس وہاں پہنچی تو چور ابھی تک گاڑی کے اندر سو رہا تھا اور گاڑی سٹارٹ کھڑی تھی۔ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ اس کے پاس سے نشہ آور ادویات بھی برآمد ہوئیں جو اس نے استعمال بھی کر رکھی تھیں۔ ملزم کو عدالت سے منشیات رکھنے اور گاڑی چوری کرنے کے الزامات کے تحت قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جس شخص کے پاس سے یہ گاڑی چوری ہوئی اس کی ایک روز قبل ہی شادی ہوئی تھی اور اس نے اپنے ایک دوست سے یہ گاڑی مستعار لے رکھی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -