ساحل سمندر پر اچانک 42 فٹ لمبی ایسی عجیب و غریب چیز نمودار کہ شہر میں افراتفری پھیل گئی، اصل میں کیا چیز تھی؟ کوئی دیکھنے والا سوچ بھی نہ سکتا تھا

ساحل سمندر پر اچانک 42 فٹ لمبی ایسی عجیب و غریب چیز نمودار کہ شہر میں افراتفری ...
ساحل سمندر پر اچانک 42 فٹ لمبی ایسی عجیب و غریب چیز نمودار کہ شہر میں افراتفری پھیل گئی، اصل میں کیا چیز تھی؟ کوئی دیکھنے والا سوچ بھی نہ سکتا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بیدھرا پینتھا کے ساحل سمندر پر گزشتہ دنوں مسافر بس سے بھی بڑے سائز کی مردہ وہیل مچھلی کی لاش آ گئی جس کی خبر نے پورے شہرے میں افراتفری مچا دی۔ اس مچھلی کا سائز اتنا بڑا تھا کہ آج سے قبل دنیا میں ایسی دیوقامت وہیل نہیں دیکھی گئی۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق اس مچھلی کی لمبائی 42فٹ، چوڑائی 28فٹ اور وزن 21ہزار کلوگرام تھا۔

’برمودا ٹرائی اینگل میں جاکر بڑے بڑے بحری جہاز بھی اچانک غائب کیوں ہوجاتے ہیں؟‘ بالآخر معمہ حل ہوگیا، اصل وجہ سامنے آگئی
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل دنیا میں 41.5فٹ لمبی اور 23فٹ چوڑی وہیل دریافت ہو چکی ہے۔ یہ وہیل ستمبر 1947ءمیں پاکستان کے ساحل سے دریافت ہوئی تھی اور اب تک اس کا ریکارڈ نہیں ٹوٹا تھا۔اب بھارت سے برآمد ہونے والی اس وہیل نے یہ ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔اس وہیل کو پانی سے نکالنے کے آپریشن میں شریک ماہر اچھوتانندا داس کا کہنا تھا کہ ”یہ نایاب نسل کی وہیل مچھلی ہے جو بحرالکاہل میں پائی جاتی ہے۔ اس کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی۔“ رپورٹ کے مطابق وہیل کے پوسٹ مارٹم کے لیے سپیشلسٹ ویٹرنری ڈاکٹروں کی ٹیم بلا لی گئی ہے جو اس کی موت کی وجہ کا تعین بھی کرے گی اور یہ بھی تصدیق کرے گی کہ آیا یہ وہیل شارک ہی تھی یا کسی اور نسل کی مچھلی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -