ہوائی جہاز کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت ائیرہوسٹس ہمیشہ آپ سے سیٹ کی پشت سیدھی کرنے کو کیوں کہتی ہیں؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آگئی، جان کر آپ کبھی بھی اس بات کو نظر انداز نہیں کریں گے

ہوائی جہاز کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت ائیرہوسٹس ہمیشہ آپ سے سیٹ کی پشت سیدھی ...
 ہوائی جہاز کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت ائیرہوسٹس ہمیشہ آپ سے سیٹ کی پشت سیدھی کرنے کو کیوں کہتی ہیں؟ بالآخر اصل وجہ سامنے آگئی، جان کر آپ کبھی بھی اس بات کو نظر انداز نہیں کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ہوائی جہاز میں لینڈنگ اور ٹیک آف کے وقت ایئرہوسٹس ہمیشہ مسافروں کو سیٹ کی پشت سیدھی کرنے کی ہدایت کرتی ہیں جو بہت سے لوگوں پر گراں گزرتی ہے۔ اب طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اپنی ایک تحقیق میں اس کی ایسی وجہ بتا دی ہے کہ آئندہ کوئی بھی ایئرہوسٹس کی اس ہدایت کو نظرانداز نہیں کرے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق بوئنگ کمپنی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سب سے زیادہ حادثات جہاز کے ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت پیش آتے ہیں۔ 2004ءسے 2013ءکے درمیان 58فیصد جان لیوا فضائی حادثات پروازوں کی لینڈنگ اور 22فیصد ٹیک آف کے وقت پیش آئے۔“

دنیا کی واحد ائیرلائن جس کی ائیرہوسٹسز کو کپڑے پہننے کی اجازت نہیں
برطانوی اخبار کے مطابق اس رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت اپنے کانوں سے ہیڈ فون ہٹا کر ایئرہوسٹس کی ہدایات کو غور سے سننا اور ان پر عمل کرنا کتنا اہم ہے۔ ایئرہوسٹس ان اوقات میں جو ہدایات کرتی ہے وہ حادثے کی صورت میں انتہائی کارآمد ہوتی ہیں اور ان پر عمل کرکے کسی حد تک نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”طویل عرصے سے ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے وقت مسافروں کی سیٹیں پیچھے کی طرف جھکی ہونے کی بجائے بالکل سیدھی ہونی چاہئیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مسافروں کو سیٹیں سیدھی کرنے کے لیے کہا جاتا ہے۔ طویل تحقیقات اور تجزیوں سے یہ ثابت کیا جاچکا ہے کہ مسافروں کی سیٹیں سیدھی ہوں تو حادثے کی صورت میں وہ جسم کو آسانی سے حفاظتی پوزیشن میں لا سکتے ہیں، اور یوں ان کے کم زخمی ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -