یہ بیکری کا مالک سڑک پر ملازمین سمیت گھٹنوں کے بل چل کر خود کو کس غلطی کی سزا دے رہا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

یہ بیکری کا مالک سڑک پر ملازمین سمیت گھٹنوں کے بل چل کر خود کو کس غلطی کی سزا ...
یہ بیکری کا مالک سڑک پر ملازمین سمیت گھٹنوں کے بل چل کر خود کو کس غلطی کی سزا دے رہا ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین سے کچھ ایسی تصاویر منظرعام پر آئی ہیں جن میں بیکری کا مالک اپنے ملازمین کے ہمراہ سڑک پر گھنٹوں کے بل چلتا دکھائی دیتا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ مالک دراصل مصنوعات کی فروخت کا ہدف پورا نہ ہونے پر خود کو سزا دے رہا تھا۔ جب مالک نے خود کو سزا دینے کے لیے گھٹنوں کے بل چلنا شروع کیا تو اس کے ملازم مردوخواتین بھی رضاکارانہ طور پر اس کے پیچھے گھٹنوں کے بل چلنے لگے۔ یہ تمام افراد برفیلی سڑک پر ایسے ہی چلتے ہوئے ایک سٹور سے دوسرے تک گئے تھے۔

’اس سے بہتر تھا بے وفا ہی ہوتا‘ نوبیاہتا دلہن کو شوہر پر شک، موبائل فون کی تلاشی لی تو ایسی شرمناک چیز مل گئی کہ واقعی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چین کے صوبے جیلین علاقے یانبیان میں پیش آیا جہاں سڑک کے دونوں اطراف درجنوں افراد کھڑے ان لوگوں کے گھٹنوں کے بل چل کر دوسرے سٹور جاتے ہوئے دیکھتے رہے۔رپورٹ کے مطابق مالک نے اپنی مصنوعات کی فروخت کا16ہزار پاﺅنڈز (تقریباً 21لاکھ 11ہزار روپے) کا ہدف مقرر کیا گیا۔ واضح رہے کہ چین میں یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ فروخت کا ہدف پورا نہ ہونے پر کسی کمپنی کے ملازمین گھٹنوں کے بل چل رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی کئی بار ایسے مناظر دیکھے جا چکے ہیں لیکن تب ملازمین کو گھٹنوں کے بل چلنے پر مجبور کیا جاتا تھا مگر اس واقعے میں مالک خود اپنے آپ کو سزا دے رہا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -