متحدہ عرب امارات میں بنائی جانے والی ماں بیٹی کی اس تصویر میں ایسی کیا خوفناک بات ہے کہ جس کو دکھائی جائے خوفزدہ ہوجاتا ہے؟ جان کر آپ بھی ڈر جائیں گے

متحدہ عرب امارات میں بنائی جانے والی ماں بیٹی کی اس تصویر میں ایسی کیا خوفناک ...
متحدہ عرب امارات میں بنائی جانے والی ماں بیٹی کی اس تصویر میں ایسی کیا خوفناک بات ہے کہ جس کو دکھائی جائے خوفزدہ ہوجاتا ہے؟ جان کر آپ بھی ڈر جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سیر و سیاحت کے دوران گھر والوں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر ہمیشہ مسرت کا سبب بنتی ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک بھارتی شخص نے صحرائی علاقے کی سیر کے دوران اپنی اہلیہ اور بیٹی کی ایسی تصویر بنا ڈالی کہ جو دیکھتا ہے خوف سے کانپ اٹھتا ہے۔
اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شارجہ میں سیلز منیجر کے طور پر کام کرنے والے بھارتی شہری نمیت اپنی اہلیہ انیتا اور بیٹی علیشا کے ساتھ شہر کے نواحی علاقے کی سیر کو نکلے تھے۔ نمیت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈھلتی ہوئی شام کے خوبصورت منظر کے ساتھ اپنی اہلیہ اور بیٹی کی ایک تصویر بنائی۔ یہ تصویر یوں تو ہر لحاظ سے نارمل تھی لیکن اس میں نظر آنے والے ایک پراسرار ہیولے نے نمیت کے رونگٹے کھڑے کردئیے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر تھے کہ ان کی اہلیہ اور بیٹی کے قریب ہاتھ فضا میں بلند کئے ایک عجیب الخلقت مخلوق نظر آرہی تھی۔ اس کا سر اور دھڑ واضح نہیں لیکن بازو اور ٹانگیں واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ انہیں اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تصویر بناتے ہوئے وہاں کوئی اور نہیں تھا، نہ ہی اردگرد کی کسی چیز کا سایہ پڑرہا تھا۔

سیلفی بناتی اماراتی لڑکی کے ساتھ دبئی کے حکمران شیخ محمد نے ایسا کام کردیا کہ پورے ملک میں دھوم مچادی، سوشل میڈیا صارفین دیوانے ہوگئے
نمیت نے یہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے جہاں اسے دیکھنے والے انٹرنیٹ صارفین بھی حیرت میں مبتلا ہیں۔ مافوق الفطرت معاملات پر تحقیق کرنے والی خاتون ماہر انجلی شرما کا کہنا ہے کہ یقینا اس تصویر میں نظر آنے والا ہیولا کوئی بھوت ہے جو نمیت اور اس کے اہل خانہ کے اردگرد منڈلارہا تھا۔ وہ کہتی ہیں کہ ان اشیاءکو ہم اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے لیکن بعض اوقات ان کی توانائی کی لہریں ہمیں محسوس ہوتی ہیں اور بسا اوقات یہ لہریں کیمرے کی آنکھ میں بھی محفوظ ہوجاتی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -