’یہ بچے میرے نہیں ہیں کیونکہ۔۔۔‘ عرب خاتون کو شوہر نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ گھبرا کر فوری جج کے پاس جاپہنچی

’یہ بچے میرے نہیں ہیں کیونکہ۔۔۔‘ عرب خاتون کو شوہر نے ایسی شرمناک بات کہہ دی ...
’یہ بچے میرے نہیں ہیں کیونکہ۔۔۔‘ عرب خاتون کو شوہر نے ایسی شرمناک بات کہہ دی کہ گھبرا کر فوری جج کے پاس جاپہنچی

  

شارجہ سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) میاں بیوی کے درمیان تلخی پیدا ہو جانا بہت عام پایا جانے وال مسئلہ ہے۔ کچھ مرد تو لڑائی جھگڑے کے بعد اہلیہ کو گھر سے نکال دینے جیسا انتہائی قدم بھی اٹھا لیتے ہیں، البتہ بعض اسے بھی کافی نہیں سمجھتے اور بیوی کے کردار پر ایسی تہمت لگا دیتے ہیں کہ جس کا داغ وہ عمر بھر دھو نہیں پاتی۔ شارجہ میں مقیم ایک بدقسمت خاتون کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی دلخراش معاملہ پیش آیا کہ خاوند نے طلاق بھی دے دی اور خود کو بچوں کا والد تسلیم کرنے سے بھی انکار کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے تین بچے ہیں اور شوہر اسے طلاق دے چکا ہے۔ سابقہ خاوند نے حال ہی میں خاتون کے بھائی سے رابطہ کیا اور یہ کہہ کر اس پر بجلی گرا دی کہ بڑی لڑکی تو اس کی بیٹی ہے لیکن چھوٹے دونوں لڑکے اس کی اولاد نہیں ہیں۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کی سابقہ اہلیہ کے ایک ایجنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں اور دونوں کو اکٹھے گھومتے پھرتے دیکھا گیا ہے۔

’مجھے کہا گیا تھا کہ۔۔۔‘ عرب ملک میں خود کش جیکٹ پہنے پکڑے جانے والے 15 سالہ خود کش حملہ آور نے منہ کھول دیا، ایسی بات کہہ دی کہ دنیا دنگ رہ گئی

خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے سابقہ خاوند نے یہ شرمناک باتیں ان کے بھائی کے سامنے کہہ کر انہیں بدترین صدمہ پہنچایا۔ انہوں نے سابقہ خاوند کے دعوے کو شرمناک اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عدالت کا رُخ کرلیا ہے۔ خاتون کی درخواست پر عدالت نے سابقہ شوہر کو حاضر ہونے کا حکم دیا لیکن وہ عدالت میں پیش نہ ہوا۔ مقدمے کی سماعت 5جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے اور ملزم کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -