سٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ

سٹاک مارکیٹ کا نیا ریکارڈ

  

مکرمی!سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت استحکام کے ساتھ ساتھ بہتری کی جانب جا رہی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے۔ 6دسمبر کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں عروج پرتھیں۔ اورصرف ایک دن بعدہی سٹاک مارکیٹ نے سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کیا۔ حصص کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای 100انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 44200پوائنٹس سے صرف ایک پوائنٹ کی دوری پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ انڈیکس 44237پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا ہے۔ کاروباری تیزی کے سبب 72ارب سے زائد روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 89کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار گرم ہو گئے ہیں اور ان کی جانب سے حصص کی خریداری کا رجحان بھی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی روز بروز بڑھ رہی ہے۔ پاکستانی قوم کیلئے کاروبار میں اضافہ ایک نوید ہے لیکن ہمارے حکمرانوں کو اس طرح کا نظام وضع کرنا چاہیئے کہ معیشت میں بہتری کا فائدہ عوام الناس تک براہ راست منتقل ہو۔(عشرت اختر،نشتر کالونی،لاہور)

مزید :

اداریہ -