آزاد تجارت:مابین پاکستان اور ایران

آزاد تجارت:مابین پاکستان اور ایران

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکرمی! پاکستان اور ایران ہمسایہ ممالک ہونے کے ساتھ ساتھ مذہبی اور ثقافتی مشترکہ اقدار کے حامل ممالک ہیں۔ ایران پر بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں کے اٹھنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بھی قائم ہوئے لیکن حال ہی ایک قابل ستائش پیش رفت ہوئی ۔دونوں ممالک نے آپس میں آزاد تجارت پر مذاکرات کئے جن میں دونوں نے ڈیو ٹیز میں ایک دوسرے کو رعایت دینے پر اتفاق کیا۔ تہران میں ہونے والے دو روزہ مذاکرات میں پاکستان اور ایران نے ایک دوسرے کو 80فیصد مصنوعات پر ڈیویٹز میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو 27کروڑ ڈالر سے اگلے 5برسوں میں 5ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس قسم کی آزاد تجارت دراصل دونوں ممالک کے عوام کے لئے نہایت سود مند ثابت ہو گی۔ پاکستان کو ایران کے ساتھ گیس منصوبے بارے بھی اسی قسم کا سلوک کرنا چاہئے تاکہ ملک میں موجود توانائی بحران پر قابو پایا جاسکے۔(مسز جمیل،ننگل سادھان ،شیخوپورہ)

مزید :

اداریہ -