11ویں مینز جونیئر ہاکی ورلڈکپ کا آغاز آج ہو گا

11ویں مینز جونیئر ہاکی ورلڈکپ کا آغاز آج ہو گا

  

ممبئی(اے پی پی) گیارہویں مینز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز (آج) جمعرات سے بھارت میں ہو گا جس میں جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستانی جونیئر ٹیم کی جگہ ملائیشیا کی ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی۔ نیوزی لینڈ اور جاپان کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ 18 دسمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں آسٹریلیا، جنوبی کوریا، ارجنٹائن اور آسٹریا، گروپ بی میں ہالینڈ، ملائیشیا، بیلجیئم اور مصر، گروپ سی میں دفاعی چیمپئن جرمنی، نیوزی لینڈ، سپین اور جاپان جبکہ گروپ ڈی میں انگلینڈ، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور میزبان بھارت شامل ہیں۔ افتتاحی روز چار میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ جاپان، دوسرے میچ میں جرمنی کا مقابلہ سپین، تیسرے میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ اور چوتھے میچ میں بھارت کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا۔ ایونٹ کے کوارٹرفائنلز 14 دسمبر، سیمی فائنلز 16 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -