ہر کھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی: صلاح الدین احمد صلو

ہر کھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی: صلاح الدین احمد صلو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی) قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین احمد صلو نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں اپ سیٹ شکست کے بعد کھلاڑیوں کو دوبارہ متحد ہونے کی ضرورت ہے، کینگروز ٹیم ہوم گراؤنڈ پر سخت حریف ہے اور اسے اس کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں زیر کرنے کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز قومی ٹیم کیلئے چیلنجنگ ہو گی اور اس میں بلے بازوں کا کردار اہم ہو گا، مصباح الحق کی دوبارہ ٹیم میں شمولیت پلس پوائنٹ ہے اور اس سے کھلاڑیوں کا مورال بھی بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کیلئے انفرادی نہیں بلکہ اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے اسلئے فتوحات سمیٹنے کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ناقص بیٹنگ کیویز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں گرین شرٹس کی شکست کا سبب بنی، امید ہے کہ بلے بازوں نے غلطیوں سے سبق سیکھا ہو گا، اگر بلے باز زیادہ رنز کریں گے تو باؤلرز کا اعتماد بھی بڑھے گا اور وہ بہتر پرفارم کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔