پوجارا کو ٹیسٹ کرکٹ میں سدھو اور منجریکر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے بالترتیب 10 اور 16 رنز کی ضرورت
ممبئی(اے پی پی) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز چیتشورپوجارا کو ٹیسٹ کرکٹ میں ہم وطن بلے بازوں سدھو اور منجریکر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے بالترتیب 10 اور 16 رنز کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ رنز بنانے والے 17ویں بھارتی بلے باز بن جائیں گے۔سدھو نے 3202 اور منجریکر نے 3208 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ پوجارا نے اب تک 41 میچز میں 3193 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی دس شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔
اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ آج جمعرات سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میں دونوں سابق بلے بازوں کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔