پریکٹس میچ،پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی فتح

پریکٹس میچ،پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی فتح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے پریکٹس میچ میں عامر کیبلز اور جنرل اختر عبدالرحمن کلب کو ہرا دیا۔ پہلے میچ میں کوآپریٹو بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے 30 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنائے۔ اسد علی 58، حسن قدیر 53 ناٹ آؤٹ، امیر حمید 24 اور جمعہ خان نے 30 رنز بنائے۔ جاوید احمد نے 36 رنز دیکر 3 اور صابر علی نے 29 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عامر کیبلز 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد انعام نے 12 رنز دیکر 2 ، شکیل بھنڈارہ 21 رنز دیکر 3 اور محمد فیضان نے 14 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے میچ میں کوآپریٹو بینک 35 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 310 رنز بنائے مبین حمید 70 ، طارق محمود 45 ، امیر حمید 78 اور اظہر وحید نے 42 رنز بنائے۔ تیمور نے 48 رنز دیکر 3 اور حافظ امیر نے 45 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنرل اختر عبدالرحمن کلب نے 35 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 264 رنز بنا سکی۔ ولید مبین 82 ، احمد 34 نعمان شوکت 42 اور حمزہ مبین نے 18 رنز بنائے۔ شکیل بھنڈارہ نے 34 رنز دیکر 5 ، اسد علی 39 رنز دیکر 3 اور امیر حمید نے 22 رنز دیکر ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔