قائداعظم ٹرافی میں کامران اکمل کامیاب ترین بیٹسمین رہے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائداعظم ٹرافی میں کامران اکمل کامیاب ترین بیٹسمین رہے ۔انہوں نے واپڈاکی جانب سے کھیلتے ہوئے8میچوں کی 13 اننگز میں 83.33 کی اوسط سے 1000رنزبنائے جن میں 5سنچریاں اور3نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور 162 رنز ہے۔ دوسرے نمبرپرسوئی ساؤتھرن گیس کمپنی کے آصف ذاکر نے9میچوں کی11اننگزمیں85.30کی اوسط سے 853رنزبنائے جن میں 4سنچریاں اور2نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور200رنزناٹ آؤٹ ہے۔تیسرے نمبرپرنیشنل بنک کے عثمان صلاح الدین نے10میچوں کی17اننگز میں70.25کی اوسط سے 843رنزبنائے جن میں 3سنچریاں اور5نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور113رنزناٹ آؤٹ ہے۔