چوتھی نیشنل بنک ویمن سنیئر جونیئرپاورلفٹنگ چمپئن شپ 11دسمبرسے شروع ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)چوتھی نیشنل بنک ویمن سنیئر/جونیئرپاورلفٹنگ چمپئن شپ 11دسمبرسے نشترجمنیزیم پنجاب سٹیڈیم لاہورمیں ہوگی۔جس میں سکاٹ ،پنچ پریس اورڈیڈلفٹ کے مقابلے ہونگے۔آرگنائزنگ سیکرٹری عقیل جاویدبٹ کے مطابق ایونٹ میں شرکت کے لئے سکولز،کالجزاوریونیورسٹیوں سمیت مختلف کلبوں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔اس ایونٹ سے پاکستان کوکئی اچھی کھلاڑی ملنے کی توقع ہے جوانٹرنیشنل سطح پرپاکستان کانام روشن کریں گی۔