بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ آج شروع ہو گا

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ آج شروع ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ (آج) جمعرات سے ممبئی میں شروع ہو گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم کیلئے یہ ٹیسٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا جبکہ اس کے بعد بھارت نے مسلسل دو ٹیسٹ جیت کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت ایلسٹرکک کررہے ہیں جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں، مسلسل فتوحات کے بعد بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے اور وہ تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے تو دوسری جانب شکست خوردہ انگلش ٹیم میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی خواہاں ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 16 دسمبر سے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 8 سے 12 دسمبر تک ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 16 سے 20 دسمبر تک چنائی میں کھیلا جائیگا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری 2017ء کو پونے میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 19 جنوری 2017ء کو کٹک میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری 2017ء کو کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری 2017ء کو کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 29 جنوری 2017ء کو ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری 2017ء کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔