ایشین کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اجمل نیازی کے اعزاز میں تقریب کل ہوگی

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اجمل نیازی کے اعزاز میں تقریب کل ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے لیجنڈ آف صحافت اور تعلیم ڈاکٹر اجمل خان نیازی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ’’ اعترافِ خدمت‘‘کی پرُوقار تقریب کل شام 6بجے الحمراء ہال نمبر 3شاھراہ قائد اعظم لاہور میں منعقد کی جارہی ہے اس بات کا اعلان ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور نے کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے لیجنڈز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جارہا ہے ۔ڈاکٹر اجمل خان نیازی کی خدمات کے بارے میں نامور صحافی،کالم نگار،تجزیہ نگار ،شاعر ، ادیب ، اداکار تخلیق کار ، ایڈیٹر ز کے علاوہ ممتاز سیاسی شخصیات سول سوسائٹی اور مختلف شعبہ جات کے افراد و شخصیات اظہار خیال کریں گی ورسٹائل گروپ صوفی پرفارمنس پیش کریں گے ۔
جبکہ نامور گلوکار،کامیڈین اورپرفارمرزپرفارمنس پیش کریں گے ۔

مزید :

کلچر -