دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،فرح ناز
لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمر فرح ناز نے کہا ہے کہ خاموش رہنے والے لوگ دوسروں سے منفرد ہوتے ہیں۔فرح نازنے کہا کہ انسان کا لباس اس کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کردار نگاری کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لئے نہایت ضروری ہوتی ہے اور مجھے ذاتی طور پر مزاحیہ کردار بہت پسند ہیں کیرئیر میں ہر طرح کے کردارکر چکی ہوں ۔ نے کہا کہ دور حاضر میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ذاتی طور پر میڈیا کی آزادی کے حق میں ہوں۔