مجھے فلموں میں کام کر نے کی آفرز ہوتی رہتی ہیں ،فضاء علی

مجھے فلموں میں کام کر نے کی آفرز ہوتی رہتی ہیں ،فضاء علی
مجھے فلموں میں کام کر نے کی آفرز ہوتی رہتی ہیں ،فضاء علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل فضاء علی نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘صرف خود کو ٹی وی ڈراموں اور شوز تک ہی محدود رکھنا چاہتی ہوں ۔ فضاء علی نے کہا کہ شادی سے قبل گھروالوں کی طرف سے فلم میں کام کرنے کی پابندی رہی اور اب میرے شوہر بھی نہیں چاہتے کہ میں فلموں میں کام کروں اور میں اپنے شوہر کے فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے صرف ٹی وی تک ہی محدود رہوں گی حالانکہ مجھے فلموں میں کام کر نے کی آفرز ہوتی رہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے بے شمار قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ شوبز کے ساتھ شوہر اور اولاد کیلئے بھی مناسب وقت نکالنا پڑتا ہے ،اداکاری آسان کام نہیں ،کامیابی کیلئے لگن کاہونا ضروری ہے۔فضاء علی نے کہا کہ میں نے اداکاری میں جتنا بھی نام کمایا ہے اپنی محنت کا نتیجہ ہے۔ ذاتی طور پر سفارشی لوگوں کوپسند نہیں کرتی کیونکہ سفارش ایک مرتبہ کام آتی ہے ہربار نہیں۔

مزید :

کلچر -