کترینہ کیف بہترین اداکارہ ہیں، سلمان خان

کترینہ کیف بہترین اداکارہ ہیں، سلمان خان
 کترینہ کیف بہترین اداکارہ ہیں، سلمان خان

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹارسلمان خان نے کہا ہے کہ کترینہ کیف بہترین اداکارہ ہیں ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے اپنے دونوں بھائیوں اربازخان اورسہیل خان کے ہمراہ بھارتی ٹی وی شو ‘‘کافی ود کرن’’ میں شرکت کی، شو تا حال آن ائیرنہیں کیا گیا ہے تاہم تینوں بھائیوں کی ایک ساتھ شرکت کرنے والے شو کے ٹیزر نے ہی خاصی دھوم مچادی ٗ شو کے ٹیزرمیں جب میزبان کرن نے سلمان خان کے بھائی اوراداکارسہیل خان نے جب بہترین اداکاروں کے حوالے سے پوچھا تو ان کے جواب سے پہلے ہی سلمان خان نے بے ساختہ کہا کہ ساری اداکاراؤں میں کترینہ کیف بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ ہیں۔

، ان جیسا کوئی بھی نہیں۔سلمان خان کے جواب کے بعد ان کے بھائی سہیل خان نے کہا کہ سلمان یہ بات کہنے کے لیے مررہے تھے اس لیے جواب انہوں نے دے دیا ٗ کرن جوہرنے کترینہ کی تعریف پر سلمان خان سے کہا کہ وہ اداکارہ کے معروف آئٹم سانگ شیلا کی جوانی کی طرح رقص کریں تو وہ اس پربھی نہ رکے اور کترینہ کی طرح ڈانس بھی کیا۔

مزید :

کلچر -