نئی فلموں کی تیاری کیلئے اکیڈیمز کی ضرورت ہے،سید فیصل بخاری

نئی فلموں کی تیاری کیلئے اکیڈیمز کی ضرورت ہے،سید فیصل بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) ڈائریکٹرسید فیصل بخاری نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو بہتر بنانے اور نئی فلموں کی تیاری کیلئے فلم اکیڈیمز کی سخت ضرورت ہے جہاں پر فنکاروں اور ہنرمندوں کو تربیت دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری کو تعلیم یافتہ نوجوان فنکاروں کی اشد ضرورت ہے۔ فیصل بخاری نے کہاکہ وہ اس وقت انتہائی بدحالی کے شکار فلم انڈسٹری کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فلمی صنعت کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے وہ ہرممکن وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -