اجوکا تھیٹر کے کھیل ’’ دکھ دریا‘‘ کی تین روزہ نمائش الحمرا میں شروع
لاہور(فلم رپورٹر)سماجی آگاہی اور حقوق نسواں کے حوالے سے اجوکا تھیٹر کے مقبول کھیل ’’ دکھ دریا‘‘ کو آج سے الحمرا ہال میں پیش کیا جارہاہے ۔ مدیحہ گوہر کی ہدایتکاری میں بنے اس کھیل کی کہانی حقیقی واقعات سے ماخوذ ہے ۔کھیل میں ایک دلچسپ کہانی کے ذریعے کشمیری عوام اور بالخصوص خواتین کے سماجی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے اور مختلف کہانیوں کو ایک پیرائے میں پیش کرکے خواتین کیلئے مردوں کے مساوی حقوق اور امن، مساوات ا و رواداری کا پیغام دیا گیا ہے تاکہ انکے معاشرتی مسائل میں کمی آسکے ، یہ کھیل امن و سماجی بیداری کیلئے جاری اجوکا کی تحریک کے سلسلے میں پیش کیا جارہا ہے جو کئی برسوں سے جاری ہے ۔ ، اس کھیل کی نمائش لاہور آرٹس کونسل کے تعاون سے کی جارہی ہے جو انسانی حقوق کے عالمی دن دس دسمبر تک جاری رہے گی۔