امیر اور مقبول پیدا ہونا کوئی استحقاق نہیں، ہریتھک روشن
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے اداکار ہریتھک روشن نے کہا ہے کہ امیر اور مقبول پیدا ہونا کوئی استحقاق نہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ان کے سپر اسٹار ہونے سے ان کے بیٹوں کو کسی قسم کا کوئی فائدہ نہیں۔ہریتھک روشن نے کہا کہ امیر اور مقبول پیدا ہونا کوئی استحقاق نہیں بلکہ اس کا نقصان ہی زیادہ ہے بہت زیادہ عیش و آرام ملنے کے باعث آپ مطمئن اور سست ہوجاتے ہیں۔اپنے بیٹوں ریحان اور ریدھان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ایک ایسے انسان کے بیٹے ہیں جس نے اپنی زندگی میں اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو یقینی بناتا رہا ہوں کہ میرے دونوں بیٹے اپنی ذمہ داری خود اٹھا سکیں ٗمیں ان کا رہنما ہوں تاہم ان کو روکتا نہیں ٗمیں انہیں آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہوں ٗاگر انسان میں کوئی سب سے بڑی کمزوری ہے تو وہ فیصلہ نہ کرنا ہے ۔اور میری کوشش ہے کہ میں اپنے دونوں بیٹوں میں فیصلہ کرنے کی ہمت پیدا کرسکوں۔