گیم آف تھرونز کے اہم کردار پیٹر وون چل بسے

گیم آف تھرونز کے اہم کردار پیٹر وون چل بسے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(این این آئی) گیم آف تھرون نامی مشہور سیریز کے اہم کردار پیٹر وون 93 برس کی عمر میں چل بسے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی اداکار پیٹر وون کا انتقال گزشتہ روز صبح ہوا جس کی تصدیق ان کی ایجنٹ نے کی۔ پیٹروون نے ایچ بی او سیریز میں مایئسٹر ایمن کا کردار ادا کیا تھا ٗگیم آف تھرون سیریز میں بھی ان کا کردار اہم رہا تھا۔ پیٹر وون 1923 میں پیدا ہوئے اور 1970 کے عشرے میں سٹیزن اسمتھ کے نام سے ایک ٹی وی سیریز سے شہرت حاصل کی ۔ پیٹر نے سر اینتھونی ہاپکنز، فرینک سناٹر اور رونی بارکر کیساتھ بھی لازوال کام کیا۔پیٹر نے ٹی وی سٹ کام پوریج میں بھی اہم کردار ادا کیا جو اب تک ناظرین کو یاد ہے۔
ٗاس کے علاوہ فلم اسٹرا ڈاگز میں بھی ان کا اہم کردار تھا ٗگیم آف تھرونز میں انہیں پوری دنیا میں خاص پذیرائی ملی تھی۔

مزید :

کلچر -