شوبز میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ ہمیشہ یاد رکھیں،رائمہ خان
لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و پرفارمررائمہ خان نے کہا کہ کچھ لوگوں کو میری شہرت ہضم نہیں ہوتی وہ خود کو ٹھیک کرنے کی بجائے دوسروں پرتنقید کرتے ہیں مگر میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں ہمیں محنت سے کام کر کے اپنا نام بنایا ہے ۔ رائمہ خان نے کہا کہ میری پوری توجہ پرفارمنس اور اداکاری پر ہے میرے پاس فضول لوگوں کی باتوں پر توجہ دینا کا وقت نہیں ہے اگر محنت کی جائے تو کامیابی مل ہی جاتی ہے منزل کے حصول کے لئے جدوجہد جاری ہے مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ، شوبز انڈسٹری میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے ہمیشہ یاد رکھیں۔