ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہورکے زیر اہتمام ہفتہ صفائی شروع

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہورکے زیر اہتمام ہفتہ صفائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈویلپمنٹ سیل) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی لاہورکے زیر اہتمام ہفتہ صفائی شروع ہو گیا، تحت ڈی ایچ اے کے تمام سیکٹرزاوربلاکس میں صفائی کا خصوصی انتظام کیا جا رہا ہے۔ انتظامی برانچ نے صفائی کے جدید نظام کے تحت کوڑاکرکٹ تلف کرنے کیلئے اینٹی گاربیج ٹیموں کو فعال کر دیا ہے جو اپنے دائرہ کار میں واقع رہائش گاہوں، کمرشل ایریا اور خالی پلاٹوں کی صفائی کر رہی ہیں ۔اس حوالے سے تمام اہم شاہراہوں اور چوکوں پر بورڈز اور بینرز لگائے گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ مستقل بنیادوں پر ڈینگی سے بچاؤ اور روک تھام کیلئے دو مرد اور ایک خاتون پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر عو ام میں ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے شعور کو اجاگر کرنے میں متحرک ہیں۔نیز ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی رہائشیوں کو ڈینگی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے۔