خیابان جناح سے ڈیفنس تک غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

خیابان جناح سے ڈیفنس تک غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز خیابان جناح سے ڈیفنس روڈ تک نئی تعمیر کی جانے والی سڑک کے دونوں طرف قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے13 تعمیرات مکمل طور پر مسمار کر دیں۔ان میں پانچ ورک شاپیں‘تین بیسمنٹ‘ تین دفاتر اور دو چار دیواریاں شامل ہیں۔ یہ سب عمارتیں تعمیراتی قواعد کے خلاف روزی کرتے ہوئے بنائی گئی تھیں اور ان کے لئے ایل ڈی اے سے نقشے منظور نہیں کروائے گئے تھے۔