بجٹ نہ مل سکا ، 14بڑے ترقیاتی منصوبے شروع نہ ہو سکے

بجٹ نہ مل سکا ، 14بڑے ترقیاتی منصوبے شروع نہ ہو سکے

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب کے سرکاری محکموں میں ترقیاتی بجٹ کافقدان،رواں سال میں 14ارب کے منصوبے بجٹ جاری نہ ہونے پرشروع نہ ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق ترقیاتی فنڈز نہ ہونے سے جو منصوبے شروع نہ ہوسکے ان میں تعلیم ، صحت صاف پانی سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں تعلیم کے منصوبوں کے لئے3 ارب 50 کروڑ روپے کا بجٹ جاری نہ ہو سکا جبکہ صحت کے منصوبوں کے لیے 60 کروڑ روپے کے بجٹ جاری نہ ہو سکا۔دوسری طرف ہاؤسنگ اور پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ کے محکمے کو بھی 2 ارب 97 کروڑ کا بجٹ جاری نہ ہو سکا۔لوکل گورنمنٹ کے منصوبوں کے لیے 85 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ جبکہ محکمہ انڈسٹری کے منصوبوں کو 2 ارب 13 کروڑ روپے کا بجٹ نہ مل سکا محکمہ لائیو اسٹاک کے منصوبوں کے لئے 31 کروڑ 80 لاکھ روپے کا بجٹ تاخیر کا شکار ہے ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر 83 کروڑ روپے کا بجٹ جاری نہ ہو سکا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -