جعلی ادویات کے خلا فمہم کو تیز کیا جائے گا،رانا بابر حسین

جعلی ادویات کے خلا فمہم کو تیز کیا جائے گا،رانا بابر حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ صوبے میں جعلی ادویات کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔ انہو ں نے کہا کہ اس مذموم کاروبار کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جعلی کاروبار میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔ ہمیں ہر شہری کی جان عزیز ہے اور عوام کو جعلی ادویات تیار کرنے والے مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ اس مکروہ کاروبار کا ہر قیمت پر قلع قمع کرنا ہوگا۔

حکومت جہاں عوام کو معیاری اور بہتر طبی سہولتو ں کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے وہاں انہیں معیاری ادویات کی فراہمی بھی بے حد اہمیت کی حامل ہے۔ حکومت صوبے میں ادویات کی خریداری کے عمل، تقسیم اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے جس سے ادویات کی خردبرد اور غیرمعیاری ادویات کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کس قدر افسو س کی بات ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ ہم نے ماضی میں بھی اس مکروہ کاروبار کرنے والوں پر ہاتھ ڈالا اور اب پوری قوت سے ان کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے۔ حکومت ایسا نظام لا رہی ہے جس سے معاشرے کے تمام طبقات کو یکساں طبی سہولتیں میسر آئیں اور بلاتفریق ہر ایک کو معیاری ادویات دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کے جعلی کاروبار کو ہر حال میں ختم کرنا ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔