سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال پی ٹی آئی کی تحریک التواء اسمبلی میں جمع
لاہور(نمائند ہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ، وزرا اور افسروں نے سرکاری گاڑیوں کے بے دریغ استعمال کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور ساڑھے تین سال میں ایک ارب 22 کروڑ روپے گاڑیوں کی مرمت اور دیگر اخراجات کی مد میں اڑا ڈالے۔ گاڑیوں کو گھر کے کاموں کے لئے استعمال کیا جانے لگا۔ بعض صوبائی وزیر 2 ، سیکرٹری 2 سے چار، چیف سیکرٹری 6 اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری تین کاروں پر قابض ہیں۔ ساڑھے تین سال میں گاڑیوں کی مرمت، پٹرول و دیگر اخراجات پر ایک ارب بائیس کروڑ 79 لاکھ تیس ہزار آٹھ سو روپے خرچ کئے گئے ہیں۔