تلور کے شکار کی اجازت کے خلافقرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے تلور کے شکار کی اجازت دینے کے خلاف ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان عالمی طور پر تحفظ شدہ ہجرت کرکے آنے والے نایاب پرندے ’ تلور ‘ کے شکار کے لیے قطر کے شاہی خاندان کو شکار کی اجازت دینے کی پُر زور مذمت کرتا ہے۔ اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت کی جانب سے تلور کے شکار کے لیے شاہی خاندان کے افراد کو دئیے جانے والے خصوصی اجازت نامے فوراً منسوخ کئے جائیں۔