وزیر اعظم کی تجربہ کار ٹیم نے قرضوں کے ریکارڈ توڑدیے،فرخ مون
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرپری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی تجربہ کارٹیم نے کشکول توڑنے کی بجائے قرض کو22 ہزارارب تک پہنچا کرقرضوں کے عالمی ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی کمیشن ،لوٹ ماراورقرضوں کے ریکارڈ توڑنے کی پالیسی نے پاکستان کو30 سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔
اورغریب عوام تعلیم ،صحت ،صاف پانی ،روزگارکوترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑھکیں مارنے والے کرپٹ درباری عدالت میں منی ٹریل کے دستاویزپیش نہیں کرسکے اوران کے منہ لٹکے ہوئے ہیں، کرپشن کنگ وزیراعظم کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران قطری شہزادے کے بعد جیمزبانڈاورڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا انتظارکررہے ہیں اورحکومتی درباری عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے کرپٹ بادشاہ کوبچانے میں لگے ہوئے ہیں۔