ایل ڈی اے کے 6افسران کے تقرر و تبادلے
لاہور(اپنے خبر نگار سے)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ کواٹرز) سمیعہ سلیم نے چھ افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تقرری کے منتظرا سسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد تجمل کبیر کو ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ(ایل ڈی اے ایونیو ون)میں اسٹیٹ افسر لگا دیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف کمپیوٹر سروسز میں تعینات ا سسٹنٹ ڈائریکٹرعثمان امجدکا تبادلہ ون ونڈو آپریشن کے سیکورٹی فیچرڈ پیپرز سیل میں کر دیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ فور میں تعینات ا سسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد ابتسام کو ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں تعینات ا سسٹنٹ ڈائریکٹر وقار سرور کی رخصت کے دوران اس عہدے کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف کچی آبادیز میں تعینات ا سسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد عبداللہ غوری کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں کر دیا ہے۔ سیکورٹی فیچرڈ پیپرز سیل میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد عمار اکرم کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ ون میں کر دیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف لینڈ ڈویلپمنٹ تھری میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر عباس کی رخصت کے دوران اس عہدے کا اضافی چارج ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ(ایل ڈی اے ایونیو ون) میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر اقصی پرویز کو دے دیا ہے۔